جےپور: راجستھان کے کرولی میں ہوئے فساد معاملے Families of Karauli Riot Victims میں متاثرین نے راجستھان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ اس دوران فساد متاثرین نے بتایا کہ ہمارے بچوں اور شوہر کو بنا کسی قصور کے راجستھان پولیس پھنسا رہی ہے۔ انہوں نے راجستھان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ Karauli Violence
فساد متاثرین نے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان کو ایک ویڈیو بھی دکھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے شوہر اور ہمارے بچے گھروں میں ہی موجود تھے، جب یہ پورا فساد ہو رہا تھا لیکن پولیس بدلے کے تحت ہمارے لوگوں پر کارروائی کر رہی ہے۔ وہیں ان متاثریں میں ایک خاتون ایسی بھی تھی جو کانگریس جماعت سے تعلق رکھنے والے رہنما کی بیوی ہے اور وہ رفیق خان سے یہ کہہ رہی تھی کہ ہمارے شوہر آپ کی پارٹی کے رہنما ہیں لیکن ان کو بھی بلا وجہ پھنسایا جا رہا ہے۔ Karauli Violence
وہیں رفیق خان کی جانب سے ان تمام لوگوں کو اس بات کا یقین دلایا گیا کہ جو لوگ اس پورے معاملے میں شامل نہیں ہیں، ان کو کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا۔ رفیق خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اس پورے معاملے کو لے کر میں نے پولیس محکمے کے افسران سے بات کی ہے اور پولیس نے ہم لوگوں کو اس بات کا بھروسہ دلایا ہے کہ کسی بھی طرح سے بے قصور کو اس پورے معاملے میں سزا نہیں دی جائے گی۔ Rajasthan Minorities Commission On Karauli Violence
یہ بھی پڑھیں: Jahangirpuri Riots: 'جہانگیرپوری میں قانون کو طاق پر رکھ کر کارروائی کی گئی'