ETV Bharat / state

راجستھان کانگریس میں سب ٹھیک ہے: کانگریس رکن اسمبلی - سچن پائلٹ

راجستھان کے سوائی مادھو پور سے کانگریس کے رکن اسمبلی دانش ابرار نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ اس وقت ہوٹل میں 109 ارکان اسمبلی موجود ہیں جو اشوک گہلوت کی حمایت کر رہے ہیں۔

danish abrar
danish abrar
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 2:22 AM IST

ریاست میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کے دوران رکن اسمبلی دانش ابرار نے کہا کہ دوسری پارٹی کے لیڈران کہہ رہے ہیں کہ کانگریس پارٹی دو خیموں میں تقسیم ہوگئی ہے لیکن ان کی یہ بات سراسر غلط ہے۔

دانش ابرار, رکن اسمبلی، سوائی مادھپور

انہوں نے کہا کہ تمام کانگریس ارکان اسمبلی بشمول اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ، سبھی لوگ کانگریس کے پرچم تلے ایک ہیں بس تھوڑی سی نا اتفاقی ہے اور کچھ نہیں، جو جلد ہی ٹھیک ہوجائے گی اور حالات پہلے کی طرح ہوجائیں گے۔

دانش ابرار نے مزید کہا کہ 'ہر سیاسی جماعت میں اس طرح کے اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن لوگ اسے گروپ بندی کہہ رہے جوبالکل غلط ارو بے بنیاد ہے۔

ریاستی کانگریس دفتر سے سچن پائلٹ کے پوسٹر ہٹانے کے معاملے پر دانش ابرار نے کہا کہ 'جن لوگوں نے بھی یہ تمام کام کیا ہے ان پر کاروائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں سے جاری سیاسی ہلچل کے دوران کانگریس پارٹی کی میٹنگ طلب کی گئی تھی جس میں تمام ارکان اسمبلی کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی تھے لیکن سچن پائلٹ اس میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے تھے جس کے بعد سے یہ بحث تیز ہوگئی ہے کہ شاید سچن پائلٹ کو وہیپ کی خلاف ورزی کی پاداش میں پارٹی سے بر طرف کر دیا جائے۔

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.