ٹونک شہر میں 29 تاریخ کو پہلے مرحلے کے تحت 8 حلقوں میں انتخابات منعقد ہوں گے اور رائے دہندگان یہاں کے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
'یہ نوابوں کا شہر تو ہے لیکن یہاں پر آزادی کے بعد آج تک ریلوے اسٹیشن نہیں بن سکا۔ اس لیے یہاں پر لوگوں کو بسوں سے ہی سفر کرنا پڑتا ہے'۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ 'یہاں پر سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ یہاں ٹرین نہیں ہے لہذا جو پارٹی ٹرین لےکر آئے گی ہم اسی کی حمایت کریں گے اور اس کے اراکین کو یہاں سے پارلیمنٹ اور اسمبلی بھیجا جائے گا'۔
لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'موجودہ وقت میں جو پارلیمانی نمائندے ہیں وہ بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں۔ پانچ سال میں انہوں نے یہاں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا'۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ موجودہ وقت میں ٹونک پارلیمنٹ حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سکھبیر جونپور یہ پارلیمنٹ نمائندے ہیں۔ انھوں نے گذشتہ انتخابات میں مشہور کرکٹر محمد اظہرالدین کو 135600 ووٹوں سے شکست دی تھی۔
اس بار کانگریس جماعت کی جانب سے نمونارائن مینا اور بی جے پی کی جانب سے موجودہ پارلیمنٹ نمائندے سکھبیر جونپور یہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔