کورونا وبا کے دور میں سب سے خطرے بھرا کام فرنٹ لائن میں کھڑے ڈاکٹرس اور صفائی ملازم کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ کورونا انفیکشن کا شکار ہو رہے ہیں۔ ہریانہ کی ای ٹی وی بھارت کی ٹیم ایک ہسپتال پہنچی اور وہاں لوگوں کا حال جانا۔
روہتک پی جی آئی کی ڈاکٹر سمن راگی نے کہا کہ 'وارڈ میں آنے سے پہلے سبھی لوگ جس میں ڈاکٹرز، نرس اور صفائی ملازم شامل ہیں سب نہاتے ہیں۔ جس کے بعد کھانا کھا کر پی پی ای کٹ پہن لیتے ہیں۔ اس کے بعد کھانے پینے کی اجازت نہیں ہوتی۔ کووڈ19 وارڈ میں جانے سے پہلے ڈوفنگ اور ڈوننگ دو طرح کی چیزوں پر کام کرنا پڑتا ہے۔ ڈوننگ ہوتی ہے کووڈ-19 وارڈ میں جانے سے پہلے کی تیاری کی کٹ کو کیسے پہننا ہوتا ہے، اور ڈوفنگ کٹ کو اتارنا۔ دونوں ہی حالات میں بہت احتیاط برتنا پڑتا ہے'۔
انفیکشن کنٹرول نرس نے کہا کہ 'کورونا وبا کی وجہ سے اب بایو میڈیکل ویسٹ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بایو میڈیکل ویسٹ کو ڈسپوز کرنا بھی بڑی پریشانی کا کام ہے۔ اس کو ڈسپوز کرنے کے لیے بہت احتیاط برتنا پڑتا ہے۔ ایسے میں ہسپتال کے سبھی ملازمین کو اس بارے میں ہدایات دی گئی ہیں کہ کسیے پی پی ای کٹ کو اتار کر اسے ڈسپوز کرنا ہے'۔
بڑے بڑے پوسٹرز کے ذریعے بھی سویپر کو بیدار کیا جا رہا ہے۔ تاکہ کورونا انفیکشن کو روکا جا سکے۔ ایسے میں ای ٹی وی بھارت نے بھی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اور جوکھم اٹھاتے ہوئے آپ کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ کیس کورونا واریئر فرنٹ لائن میں کھڑے ہو کر ملک کی خدمت کتے ہیں۔