محکمہ آثارقدیمہ کے ذرائع نے آج بتایا کہ قومی اہمیت اور تحفظ کےحامل یادگار آناساگر باندھ پر سنگ مرمر منڈپ، جنگلا اور انا ساگرباندھ کے پیچھے سنگ مرمر حمام کے باقیات کو یادگار کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔انٹری فیس یکم مئی سے نافذ ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ انٹری کی شرح ہندوستانی شہری اور سارک ممالک کے سیاحوں کےلیے فی کس 25روپے جبکہ دیگر ممالک کےلیےفی کس 300روپے ہوگی۔
آناساگر کی مشہوربارہ دری پر جانے کےلیے اب ٹکٹ لینا ہوگا۔اجمیر کے مقامی انچارج دیانند گپتا نے بتایا کہ بارہ دری پر ٹکٹ کی تجویز طویل عرصہ سے التوا میں تھی جسے اب جاکر منظوری ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے سیاحوں کے ذریعہ بارہ دری پر کی جانے والی گندگی پر بھی لگام لگائی جائےگی۔
واضح رہے کہ آناساگر بارہ دری پر سیاحوں کے علاوہ مقامی شہری صبح اور شام باقاعدہ طورپر گھومنے کےلیے آتے ہیں ۔اس سے منسلک دولت باغ(سبھاش ادھان)میں داخلے پر پہلے ہی میونسیپل کارپوریشن ٹکٹ لگا چکا ہے۔