اس پروگرام کے مہمان خصوصی کانگریس پارٹی سے راجستھان اقلیتی مورچہ کے چیئرمین عابد کاغذی تھے، عابد کاغذی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'اقلیتوں میں کسی ہنر کی کمی نہیں ہے، لیکن ان کی صحیح رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے وہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'ہماری قوم ترقی تبھی کرسکتی ہے جب کہ لوگ تعلیم یافتہ ہوں، انہیں تعلیم کی اہمیت کو سمجھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'اگر ایک خاتون تعلیم یافتہ ہوتی ہے تو وہ اپنے ساتھ ساتھ دو خاندان کو تعلیم یافتہ بناتی ہے۔ اس لئے ہم لوگوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ بچیوں کو تعلیم حاصل کرائیں، وہیں پروگرام میں شامل دیگر مہمانوں نے کہا کہ اگر اسی طرح سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو یقیناً یہ بچے آنے والے وقت میں نام روشن کریں گے'۔
مزید پڑھیں: ’طالبان کی جانب سے اسلام کی غلط تصویر پیش کی جارہی ہے‘
فاؤنڈیشن کی سربراہ عروب عبدالعزیز نے پروگرام کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'اقلیتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ واضح رہے کہ منگل کے روز بھی 'جذبہ فاؤنڈیشن' کی جانب سے اس طرح کے اور بھی پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور جن بچوں کو ابھی انعام نہیں مل سکا ہے انہیں بھی انعامات سے نوازا جائے گا'۔