ادئے پور کے ڈبوک ہوائی اڈے پر منگل کے روز بھارتی فضائیہ کے جدید ترین فائٹر چنوک ہیلی کوپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی ۔
اطلاع کے مطابق مشق کے دوران ایندھن میں کمی کے سبب چنوک کو ادئے پور کے ڈبوک ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔
لیکن کچھ ہی دیر میں چنوک میں ایندھن کی کمی کو دور کرکے پھر سے وہ آسمان کی بلندیوں میں اڑ گیا۔
واضح رہے کہ چنوک وہی بھارتی فائٹر ہیلی کوپٹر ہے، جس نے ائیر اسٹرائیک کے دوران بھارتی جوانوں کی مدد کی تھی اور رات کے وقت بھی اڑان بھرنے میں کامیاب رہا تھا۔
بھارتی فوج نے مارچ 2019 میں چنوک کو اپنے بیڑے میں شامل کیا تھا۔جس کے بعد بھارتی فضائیہ کا ہوائی بیڑا بہت مضبوط ہوگیا تھا۔
چنوک ہر صورت حال میں اڑنے میں کامیاب رہتا ہے لیکن اس کے ساتھ اس میں کثیر تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ رکھنے کی صلاحیت ہے جو اسے سب سےمنفرد بناتی ہے۔
چنوک کو بھارتی فوج میں پلوامہ حملے کے بعد شامل کیا گیا تھا۔امریکہ نے اوسامہ بن لادن کو مارنے کے آپریشن میں چنوک کا ہی استعمال کیا تھا۔