ETV Bharat / state

Ekta Kapoor In Ajmer Sharif ایکتا کپور کی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری - بالاجی ٹیلی فلمز لمیٹیڈ کی بانی ایکتا کپور

بالی ووڈ فلمساز، ہدایت کار اور بالاجی ٹیلی فلمز لمیٹڈ کی بانی ایکتا کپور آج اجمیر شریف درگاہ پہنچی جہاں انہوں نے چاردر پیش کی۔انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کو مزید کامیاب بنانے کی دعا کی۔

ایکتا کپور کی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری

author img

By

Published : Aug 19, 2023, 6:04 PM IST

ایکتا کپور کی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری

اجمیر:بالی ووڈ فلمساز، ہدایت کار اور بالاجی ٹیلی فلمز لمیٹیڈ کی بانی ایکتا کپور آج اجمیر شریف درگاہ پہنچی جہاں انہوں نے خادم سید عبدالغنی المعروف کلو میا سے خصوصی دعا کی درخواست کی۔ان کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ پر حاضری دی۔ اسی درمیان انہوں نے اپنی آنے والی نئی فلم اور مووی, ٹیلی ویژن پروگرام کی نقل بھی پیش کی۔

ایکتا کپور نے درگاہ زیارت کے وقت اپنی والدہ شوبھا کپور اور والد مشہور فلمی اداکار جتیندر کی طرف سے عقیدت کی چادر بھی پیش کی۔ ایکتا کپور نے بھی خواجہ صاحب کے دربار میں اپنی زندگی میں کامیابی کی دعا کی۔ ایکتا کپور اور ان کے ساتھ موجود دوستوں کی قیادت درگاہ کے خادم سید ندیم چشتی نے کی جبکہ ان کے قریبی دوست اور انجمن کے رکن حاجی سید عمران چشتی اور سید گلفام چشتی نے انہیں تبرک پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Mushaira Bazme Salam اجمیر میں بزم سلام کا انعقاد

اہم بات یہ ہے کہ ایکتا کپور جب بھی اجمیر آتی ہیں، وہ عمران چشتی سے ملتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ شوبھا کپور اور جتیندر سمیت ان کے گھر والے بھی چشتی کے گھر گئے ہیں۔ درگاہ زیارت کے بعد ایکتا کپور چشتی کے حجرہ پر پہنچی, جہاں سید عبدالغنی چشتی عرف کلو میاں نے ان کے لیے خصوصی دعا کی۔ اسی درمیان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایکتا کپور نے بتایا کہ انہوں نے اپنے خاندان اور اپنی زندگی میں کامیابی کی خواجہ صاحب سے دعا مانگی ہے اور وہ اکثر اجمیر آتی رہی ہیں, انہیں خواجہ غریب نواز سے بے حد عقیدت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.