ریاست راجستھان کے شہر اجمیر شریف میں ایک طرف جہاں رواں برس عقیدت مند جانور خریدنے کے لیے خود کو قابل نہیں سمجھ رہے ہیں تو اب گھر میں لاڈ پیار سے پالے گئے، جانوروں کو ہی اللہ کی راہ میں قربانی کرنے کی تمنا رکھتے ہیں۔
اجمیر شریف میں سید سلطان چشتی کے مطابق ان کے خاندان کے تمام افراد ہر برس اللہ کی راہ میں جانور کی قربانی پیش کرتے ہیں مگر رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے کاروبار بند رہنے سے اب ان کی مالی حالت سازگار نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد سے اللہ کو خوش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام میں صاحبِ نصاب شخص پر قربانی لازمی ہے،صاحب نصاب وہ شخص ہے جس کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا پھر اتنی ہی رقم موجود ہو تو اس پر قربانی کرنا لازمی ہو جاتی ہے۔