راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے الگ الگ مقامات پر الگ طرح طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیاگیا۔ اس دوران گھروں میں ہی فاتحہ خوانی کی گئی اور مسجدوں میں گائید لائن کے مطابق محفلے منعقد ہوئیں۔ وہیں نیشنل ایڈ ٹیم کی جانب سے جے پور کے جے کے لون ہسپتال میں مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو کھانا تقسیم کیا گیا۔ وہی دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال میں پھل پھروٹ بھی تقسیم کیے۔
نیشنل ایڈ ٹیم کے ذمہ داران کا ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کے دوران کہنا ہے کہ آج اس مبارک موقع پر ہم لوگ یہاں ہسپتال میں خانا تقسیم کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔
نہیں نکلا جلوس
اس موقع پر بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں جلوس محمدی نہیں نکالا گیا، عالمی وبا کورونا کے قہر کی وجہ سے مسلسل دوسری مرتبہ ایسا ہوا جب یہا پر جلوس محمدی نہیں نکالا گیا۔