ریاست راجستھان کے ضلع سیروہی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی کے منتظمین سے منسلک ماؤنٹ آبو کی چھ جائیدادوں سمیت 33 جائیدادوں کو ضبط کر لیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلع پالی کے سمیر پور میں بھی ایک جائیداد کو ضبط کرکے اس پر نوٹس چسپاں کرکے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔
مرکزی وزارت خزانہ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (محکمہ ریونیو) علاقائی دفتر احمد آباد سے ماؤنٹ آبو آئی ٹیم نے کارروائی کی۔ ضلع سیروہی میں سوسائٹی کی 33 جائیدادیں ریوندر، ابو روڈ، پنڈواڑہ، ماؤنٹ ابو، پالی اضلاح میں اور سمیرپور کی ایک جائیداد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اپنے دائرہ اختیار میں لے لی۔
واقعہ کربلا: حضرت قاسمؓ کی یاد میں مہندی کی رسم
واضح رہے کہ پہلے سرمایہ کاروں کی رقم ہڑپ کر فرار ہونے کے الزام کی شکایت پر ایک سوسائٹی منتظم کے خلاف محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے جانچ شروع کی گئی تھی۔ جس کے تحت محکمہ نے سوسائٹی میں رقم جمع کرنے والوں کی رقم ہڑپ کر فرار ہونے کی شکایات پر جانچ کے دوران سب سے پہلے ابو روڈ، سروپ گنج، ریوندر، شیو گنج، سمیر پور وغیرہ مختلف مقامات اور گجرات میں 22 مقامات پر معاملے درج کیے گئے تھے۔ جہاں سے 13 کروڑ 60 لاکھ 39 ہزار 591 روپے کے سرمایہ کاروں کی رقم کا غبن کرکے فرار ہونے کے معاملے سامنے آئے تھے۔ تفتیش میں 66 کروڑ روپے کا غبن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔