ETV Bharat / state

ڈونگر پور تشدد: مظاہرین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ - سرو سماج کا مطالبہ

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'مظاہرے کی آڑ میں ایس ٹی مظاہرین دوسری ذاتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ گھروں کو جلایا جا رہا ہے۔ ہوٹلوں، دکانوں اور گاڑیوں میں آگ لگائی جا رہی ہے۔'

ڈونگر پور تشدد: مظاہرین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 27, 2020, 11:24 AM IST

ریاست راجستھان کے ڈونگر پور میں ایس ٹی امیدوار گذشتہ 3 دن سے قومی شاہراہ 8 پر مظاہرہ کررہے ہیں۔

ڈونگر پور تشدد: مظاہرین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

بتایا جا رہا ہے کہ 'آس پاس کے علاقوں میں مظاہرین توڑ پھوڑ بھی کررہے ہیں۔ قومی شاہراہ 8 سے گزرنے والی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہفتہ کے روز 'سرو سماج' کے لوگ کلکٹریٹ پہنچ کر اپنے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

سرو سماج کے لوگوں نے کلکٹر اور ایس پی سے مظاہرین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'مظاہرے کی آڑ میں ایس ٹی مظاہرین دوسری ذاتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ گھروں کو جلایا جا رہا ہے۔ ہوٹلوں، دکانوں اور گاڑیوں میں آگ لگائی جا رہی ہے۔'

لوگوں کا غصہ پولیس کے رویے کو لے کر بھی ہے۔

سرو سماج کے لوگوں نے کہا کہ 'جہاں پولیس کو ان کی مدد کرنی چاہئے، وہاں پولیس خود کو بھی نہیں بچا پا رہی ہے۔ پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے۔'

وہیں احتجاج کے دوران کھیرواڑہ میں فائرنگ کی اطلاع بھی ہے، جس میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت کو جھٹکا: شرومنی اکالی دل نے این ڈی اے سے اتحاد توڑا

وزیراعلیٰ نے ڈونگر پور کے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے مظاہرین سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ نیز یہ بھی کہا کہ حکومت جائز مطالبات پر غور کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.