ETV Bharat / state

اجمیر :عیدمیلاد النبی کے موقع پر قدیم روایت منسوخ - اجمیر میں عید میلادالنبی

اجمیر میں اس برس کورونا وائرس کے باعث عید میلادالنبی کے موقع پر میلاد پارٹیاں مل کر رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں سلام پیش نہیں کرپائی، جس کی وجہ سے اجمیر کی قدیم روایت مکمل نہیں ہو سکی۔

اجمیر :عیدمیلاد النبی کے موقع پر قدیم روایت منسوخ

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 7:43 PM IST

راجستھان کے اجمیر کی میلاد پارٹیاں اس بار ایک ساتھ مل کر جشن عید میلاد النبی کے موقع پر سیرت النبی پیش نہیں کرپائی، جس کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی دیکھی جارہی ہے۔

اجمیر :عیدمیلاد النبی کے موقع پر قدیم روایت منسوخ

وہیں میلاد خواں استاد عبدالستار نے کہا کہ اجمیر شریف میں 7 میلاد پارٹیاں ہیں، لیکن اس برس کورونا وائرس کی وجہ سے عیدمیلاد النبی کے موقع پر کسی بھی طرح کا اہتمام نہیں کیا گیا ۔ہم ہر برس درگاہ شریف میں میلاد شریف نہیں پڑھ پائے، جس کی وجہ سے یہاں مایوسی دیکھی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال اجمیر میں عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس نکالا جاتا ہے اور دولت باغ میں اجمیر کی تمام میلاد پارٹیاں مل کر رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں سلام پیش کرتی ہیں لیکن رواں برس ایسا نہیں ہوا جس کی وجہ سے اجمیر کی قدیم روایت مکمل نہیں ہو سکی.

اس بارے میں استاد ایس ایم اکبر نے کہا کہ ہم ہربرس دولت باغ میں عیدمیلاد النبی کے موقع پر صلوۃ السلام پیش کرتے تھے، ہم تمام میلاد پارٹیاں بارگاہ الہی میں اپنا اپنا کلام پڑھتے ہیں لیکن اس برس کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کے ذریعہ جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق جلوس نہیں نکالا گیا اور سبھی نے اپنے گھروں میں محدود ہوکر جشن عیدمیلاد النبی منایا

میلاد پارٹی کے ممبر زائد خان نے کہا کہ کووڈ 19 کے پیش نظر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس بار جلوس نہیں نکالا جائے گا اور تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی جشن عید میلاد النبی منائے اور زیادہ سے زیادہ عبادت کریں۔

حالانکہ اجمیر شریف میں جشن میلادالنبی بہت جوش و خروش اور ادب و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ مسلم علاقوں میں آمد رسول کی خوشی میں عقیدت مندوں نے اپنے گھروں کو خوبصورت لائٹنگ سے سجایا اور قرانی خوانی اور فاتحہ خوانی کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.