پاکستان سے آنے والے ٹڈی دل نے نہ صرف کسانوں کی نیند اڑا دی ہے بلکہ محکمہ زراعت کی بے چینی میں بھی اضافہ کیا ہے۔منگل کی دیر رات کو جئے پور کے چومو سب ڈویژن کے کانپورا گاؤں کے کھالڑا کی پہاڑی علاقوں اور اطراف کے علاقوں میں ٹڈی دل نے حملہ کردیا۔
مقامی لوگوں نے رکن اسمبلی رام لال شرما کو اس کی اطلاع دی۔ٹڈی دل کے آنے کی اطلاع ملنے پر رکن اسمبلی رام لال شرما بھی موقع پر پہنچے۔رکن اسمبلی نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں سے رابطہ کیا اور انہیں موقع پر بلایا۔
محکمہ زراعت نے پہاڑی کی دامن میں ٹڈی دل کو بھگانے کے لیے ڈرون کی مدد لی۔ڈرون کی مدد سے کیمیائی دواؤں کا چھڑکاؤ کر کے ٹڈی پر سرجیکل اسٹرائیک کی گئی۔محکمہ زراعت کے مطابق ٹڈی کو مارنے کے لیے ڈرون بہت کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
بدھ کی صبح 4 بجے چھڑکاؤ کرکے ٹڈیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، حالانکہ ٹڈیوں کی وجہ سے فصلوں کو زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔دواؤں کا چھڑکاؤ کرنے کے لیے ڈرون سے مدد لی گئی۔قریب 10 لیٹر کیمیائی محلول سے بھری ٹنکی کے ساتھ ڈرون اڑایا گیا لیکن ڈرون کا بیٹری بیک اپ 15 منٹ ہونے کیو جہ سے بار بار بیٹری بدل کر قریب ایک گھنٹے تک کے لیے ہی اڑایا گیا۔
محکمہ زراعت کے کمیشنر اوم پرکاش نے بتایا کہ پہاڑی علاقون میں کیڑا مار دوائیوں کے چھڑکاؤ کے لیے ڈرون فائدہ مند ہے۔اس کا ٹرائل بھی کرلیا گیا ہےاس کے لیے 30 ڈرون کو کیرائے پر لیے جائیں گے۔