ریاست راجستھان کے ضلع پالی میں 21 ستمبر کو ضلع احمد آباد کے علاقہ گوڑا اینڈلہ پولیس اسٹیشن سے گزرنے والے پالی، احمد آباد شاہراہ پر ایک سڑک حادثے کے بعد اب اسی جگہ سے کچھ دوری پر ایک منی ٹرک ڈرائیور کی تین دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ حادثے کے مقام کے قریب ڈرائیور نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ہے۔
وہاں سے گزرنے والے چرواہوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش کو بانگر ہسپتال کے مردہ خانہ لے گئی۔
واضح رہے کہ اُس شخص کی شناخت ہریانہ کے ضلع گڑگاؤں کے بلاس پور علاقے میں سِدراولی کے رہنے والے 50 برس کے ستیش سنگھ ولد ہری سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ وہی منی ٹرک ڈرائیور تھا جس منی ٹرک کے پلٹ جانے کے بعد ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ 21 ستمبر کو ضلع پالی کے تڑکے گڑا اینڈلا پولیس سٹیشن کے علاقے نیشنل ہائی وے پر کیروا گاؤں کے پاس ایک منی ٹرک الٹ گیا تھا اس حادثے میں منی ٹرک میں سوار یک اور چھ سالہ بچی سمیت دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔
بتایا رہا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور ستیش سنگھ موقع فرار ہوگیا تھا، پولیس نے اسے ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
خیال رہے کہ جمعرات کی شام اسی منی ٹرک ڈرائیور کی تین دن پرانی لاش موقع واردات سے کچھ فاصلے پر ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔
پولیس نے خودکشی کے معاملے میں کیس درج کرکے ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ کو اس بات کی اطلاع دیدی ہے۔