ETV Bharat / state

جے پور: دھوم دھام کے ساتھ منایا جا رہا دیوالی کا تہوار - راجستھان میں دیوالی کا تہوار

دیوالی کے موقع پر جے پور کے بازاروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، اس سجاوٹ کو دیکھنے کے لئے دارالحکومت جے پور سمیت ملک اور بیرون ممالک کے سیاح کثیر تعداد میں جے پور پہنچے ہیں۔

جے پور: دھوم دھام کے ساتھ منایا جا رہا دیوالی کا تہوار

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 10:36 PM IST

راجستھان میں دیوالی کا تہوار آج عقیدت، احترام اور دھوم دھام کے ساتھ منایا جارہا ہے، صبح سے ہی مسلسل ہندو مذہب کے لوگوں کی جانب سے صدقہ اور خیرات کیا جا رہا ہے۔

جے پور: دھوم دھام کے ساتھ منایا جا رہا دیوالی کا تہوار

مندروں میں عقیدت مندوں کا ہجوم نظر آ رہا ہے، لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دیپاولی کے موقع پر جے پور کے بازاروں میں الگ ہی رونق نظر آرہی ہے۔

دیوالی کے موقع پر جے پور کے بازاروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، اس سجاوٹ کو دیکھنے کے لئے دارالحکومت جے پور سمیت ملک اور بیرون ممالک کے سیاح کثیر تعداد میں جے پور پہنچے ہیں۔

ہر ایک شخص اپنے اپنے کیمروں میں جے پور کی خوبصورتی کو قید کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ وہیں اس تہوار کے موقع پر جے پور میں چپے چپے پر پولیس کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی میں نمایاں اضافہ ، مقامی افراد پریشان

جے پور کے سانگانیری گیٹ علاقہ میں واقع ہنومان مندر کے پجاری کیلاش شرما نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کے جو بھی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ اس گائڈلائن کا ہم لوگ مکمل طور پر عمل کر رہے ہیں۔

پجاری کیلاش شرما کا کہنا ہے کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ عالمی وبا کورونا کا خاتمہ جلدی ہو اور ہم آنے والے وقت میں سبھی تہوار دھوم دھام کے ساتھ منائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.