جے پور میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا۔
اس پروگرام کے دوران نوجوانوں کو کہا گیا کہ ہم بھارت کی حفاظت کے لیے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
ہندو پریشد کے رہنما کرپا رام مہاراج نے کہا کہ بھارت کو ایک بنانے کے لیے گجراتی بھائیوں نے جو قدم اٹھایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
وشو ہندو پریشد کہ قومی وزیر سریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت میں لاکھوں کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے، جو بھی مسلم ملک مخالف طرز عمل اختیار کرے گا اس کے خلاف سخت کاروئی کا مطالبہ کریں گے۔