ETV Bharat / state

مسلم طبقہ کی طرف سے ضرورت مندوں میں کھانے کی تقیسم انسانیت کا کام: وکاس شرما - Distributing food

راجستھان کے بھیلواڑا ضلع کے مسلم طبقہ کی طرف سے ضرورت مندوں کے درمیان کھانے تقسیم کیے جارہے ہیں۔ جس کا ایس پی وکاس شرما نے معائنہ کیا اور کہا کہ لاک ڈاؤن کے وقت مسلم سماج کے ذریعے کیے جارہے اس نیک کام کی جتنی بھی تعریف کی جائے بہت کم ہے۔

rj_ajm_02_muslim jamat khitmad_pkg_rjur10001
مسلم طبقہ کی طرف ضرورت مندوں میں کھانے کی تقیسم انسانیت کا کام: وکاس شرما
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 8:56 AM IST

راجستھان کے بھیلواڑا ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس اور لیگل سروسز اتھارٹی کے سکریٹری نے بھیلواڑا میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے نافذ سخت لاک ڈاؤن کے تحت عام مسلم معاشرے کے ذریعہ کھانا تقسیم کے انتظامات کا معائنہ کیا۔
بھیلواڑا کے ضلع ایس پی وکاس شرما نے کہا کہ عام مسلم معاشرے کے ذریعہ ضرورت مندوں کے لئے مفت غذا کا نظام چلایا جارہا ہے جو ایک سچی خدمت ہے، کورونا وبا کے اس دور میں ضرورت مندوں کو کھانا مہیا کرانا ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ یہ نیک عمل مسلم معاشرے کے لوگوں کے ذریعے بڑی سنجیدگی سے انجام دیا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

معائنہ کرنے کے ساتھ ہی افسران نے کھانے کا معیار اور ذائقہ بھی نوش فرمایا۔ انہوں نے سماجی کارکن کے اس کار خیر کا خیرمقدم کیا۔
اس کام کو نیکی کی مثال قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دور میں ہر سماج کے سبھی طبقہ کے لوگ آگے آرہے ہیں اور کورونا کو شکست دینے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔ مسلم معاشرے کی طرف سے مساکین کے لئے کی گئی یہ پہل نیک اور بہترین عمل ہے۔ انہوں نے سماجی کارکن کے اس کار خیر کا خیرمقدم کیا۔

واضح رہے کہ بھیلواڑہ میں مسلم سماج کے نوجوانوں کے ذریعے گیارہ روز سے مسلسل پندرہ سو کھانے کے پیکٹس ضرورت مندوں کو گھر گھر پہنچائے جا رہے ہیں۔ سماجی کارکن محمد یعقوب اور محمد طاہر خان سمیت کئی مسلم نوجوان نیک کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.