وہیں مکان منہدم ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس محکمے کے افسران سمیت دیگر محکموں کے افسران موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ اس دوران رکن اسمبلی رفیق خان بھی موقع پر پہنچے اور افسران کو ضروری ہدایات بھی دی۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ خستہ حال مکان کے بارے میں کئی دفعہ نگر نگم سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا گیا تھا، لیکن اس جانب توجہ نہیں دی گئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر وقت رہتے انتظامیہ کی جانب سے توجہ دے دی جاتی تو آج اس طرح کا حادثہ پیش نہیں آتا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعلی اشوک گہلوت دوسرے دن بھی اسپتال میں زیرِ علاج
وہیں علاقے کے لوگوں کی جانب سے ملازمین سمیت دیگر اہلکاروں پر الزام بھی عائد کیے گئے۔