ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں سڑک پر کھلے عام فحاشی کا مظاہرہ ہورہا ہے،جس سے اہل دانش و بینش کا راستہ چلنا دوبھر ہوگیا ہے،کئی افراد اس کے خلاف اپنی آواز بلند کر چکے ہیں، تاہم ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔
Locals upset over obscenity in Ajmer
پشکر روڈ گنپتی نگر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس علاقہ کو جنسی سرگرمیاں انجام دینے والی خواتین نے اپنا مرکز بنالیا ہے،جس کے وجہ سے علاقہ کی معزز خواتین بھی پریشان ہیں، مذکورہ علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جنسی سرگرمیاں انجام دینے میں ملوث خواتین علاقہ کے ہوٹلز میں جا کر فحاشی کو فروغ دینے میں مصروف ہیں-
مزید پڑھیں:Ajmer Rape Accused Arrested From Delhi: اجمیر جنسی زیادتی معاملے میں ملزم تانترک کا ساتھی گرفتار
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کے تعلق سے متعدد دفعہ پولیس اہلکاروں سے شکایات کی گئیں، تاہم ابھی تک کاروائی نہیں کی گئی ہے،انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جنب توجہ دیں تاکہ علاقہ کے مکینوں کو ان پریشانیوں سے نجات مل سکے-