ETV Bharat / state

جے پور: انتخابات کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 5:40 PM IST

جے پور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے جمعرات کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس موقع پر آزاد امیدوار زائدہ بانو نے ضلع الیکشن آفیسر اور ضلع کلکٹر کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جائیں۔

she has written a letter to the district collector demanding tightening of security
حاجی نواب چرانیا

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے کل یعنی جمعرات کے روز ووٹ ڈالے جائیں گے۔ لیکن ووٹنگ سے ایک روز قبل جے پور کے وارڈ نمبر 23 سے آزاد امیدوار زائدہ بانو کی جانب سے ضلع الیکشن آفیسر اور ضلع کلکٹر کو خط لکھا گیا ہے۔

جے پور میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ

زائدہ بانو نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ جے پور نگر نگم ہیریٹیج ہوا محل اسمبلی حلقے کے وارڈ نمبر 23 میں مسلم اکثریت اور کچی بستی ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ انتہائی حساس علاقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اجمیر: عباسی سماج کا الیکشن مکمل

اس علاقے میں گذشتہ انتخابات میں بھی ووٹنگ بوتھ پر سیکیورٹی انتظامات میں گڑبڑی نظر آئی تھی۔ ایسے میں اس مرتبہ بھی پوری گنجائش ہے کہ کئی علاقے میں ماحول خراب ہوسکتا ہے۔ اس لیے ہمارے علاقے میں پولیس بٹالین تعینات کی جائے اور بی ایس او کو بھی سیکیورٹی کا زمہ داری دی جائے۔

demand for tightening security in view of jaipur municipal corporation election
حاجی نواب چرانیا

آزاد امیدوار زائدہ بانو کے شوہر حاجی نواب چرانیا نے بتایا کہ کچھ لوگ انتخابات کو لیکر ماحول خراب کروانا چاہتے ہیں۔ اس لیے ہم نے ضلع کلکٹر، ضلع الیکشن آفیسر، ایس پی سمیت دیگر لوگوں کو خط لکھا ہے۔

حاجی نواب کا کہنا ہے کہ کل ایک اجلاس ہوا تھا اس میں بھی سیکیورٹی کے تعلق سے بات چیت کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.