ETV Bharat / state

Ajmer Urs Guidelines: اجمیر عرس سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ - اجمیر درگاہ کمیٹی کی میٹنگ

خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے 810ویں عرس کے موقع پر درگاہ کے ذمہ داران نے راجستھان حکومت سے اپیل کی ہے کہ عرس سے متعلق پابندیوں کو جلد ہٹایا جائے تاکہ اجمیر آنے والے زائرین کو پریشانی نہ ہو۔' 810th Urs of Khwaja Moinuddin Chishti

اجمیر عرس سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 11:31 AM IST

عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے 810ویں عرس کے لیے تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ اجمیر درگاہ کمیٹی انجمن سید زادگان، انجمن شیخ زادگان اور درگاہ دیوان کے نمائندوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آنے والا عرس کووڈ کے رہنما خطوط کے مطابق منایا جائے گا۔ Ajmer Dargah Committee Meeting

اجمیر عرس سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ

وہیں اجلاس میں گہلوت حکومت سے بھی اپیل کی گئی کہ عرس سے متعلق پابندیوں کو بھی جلد ہٹایا جائے تاکہ اجمیر آنے والے زائرین کو پریشانی نہ ہو۔ Demand to remove Guidelines on Ajmer Urs

خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے 810ویں عرس کے سلسلے میں درگاہ گیسٹ ہاؤس کے میٹنگ ہال میں موجود درگاہ کے تمام ذمہ داران کا کہنا ہے کہ خواجہ صاحب سے دنیا بھر کے لوگوں کی عقیدت وابستہ ہے۔ ایسے میں ریاستی حکومت کو عرس منعقد کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ جب کہ ملک بھر میں الیکشن سمیت مختلف سرگرمیاں جاری ہیں، تو ایسے میں عرس کا انعقاد بھی کیا جاسکتا ہے۔' Ajmer Urs organized

حکام کا کہنا ہے کہ 'حکومت نے آمد ورفت کے ذرائع پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے، اس لیے زائرین کو درگاہ آنے سے نہیں روکا جا سکتا ہے۔'

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ 'اگر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھتے ہیں تو حکومت تمام ذرائع آمد ورفت پر پابندی عائد کرتے ہوئے مکمل کرفیو کا اعلان کرے۔ ورنہ عرس کرنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز عرس کے دوران رہنما اصولوں پر عمل کرنے کے لیے مکمل انتظامات کریں گے۔ ساتھ ہی بچوں اور بزرگوں سے بھی عرس میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کی جا رہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: 810th Urs Mubarak Sultan ul Hind: خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا 810واں عرس

اجمیر درگاہ سے اعلان کیا گیا ہے کہ خواجہ صاحب کا 810واں عرس ہر قیمت پر منایا جائے گا۔ جس کے لیے گہلوت حکومت کو گائیڈ لائنز میں مذہبی مقامات کے حوالے سے جاری کردہ رہنما خطوط میں تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔ کیونکہ اجمیر آنے والے لاکھوں زائرین کو روکنا بہت مشکل ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.