علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں خدمات انجام دینے والے 18 پروفیسرز کا کورونا سے انتقال ہو گیا۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ٹویٹ کرکے پروفیسرز کے انتقال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک بات ہے کہ گذشتہ 20 دنوں میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 18 خدمت انجام دینے والے پروفیسرز کا کورونا سے انتقال ہو گیا۔
گہلوت نے کہا کہ اس کی جانچ ہونی چاہیئے یہ کورونا وائرس کی کوئی نئی قسم تو نہیں ہے، بنے ہوئے حالات میں کورونا سے متعلق ہر پہلو کو سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔
دراصل کورونا انفیکشن کا خطرہ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ کورونا وبا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پر قہر بن کر ٹوٹی ہے، اب تک یونیورسٹی کے 18 فیکلٹی ممبرز کا کورونا انفیکشن سے انتقال ہو گیا ہے، جب کہ جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے کووڈ وارڈ میں فیکلٹی ممبرس سمیت 15 لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔
مہلک وائرس کووڈ-19 نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھی کہرام مچا رکھا ہے اور گزشتہ 20 روز میں 18 پروفیسرز کی موت ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں:
اے ایم یو کے پروفیسر شعیب ظہیر کا انتقال
محض 20 دنوں میں اے ایم یو کے 18 ورکنگ پروفیسرز کی کورونا انفیکشن سے موت ہونے پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جس کو لیکر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی جانچ کی مانگ کی ہے کہ کہیں یہ کورونا وائرس کی دوسری قسم تو نہیں ہے۔