ETV Bharat / state

’طالبان کی جانب سے اسلام کی غلط تصویر پیش کی جارہی ہے‘ - کاشتکاروں کا قتل کرنے کی شریعت میں کوئی اجازت نہیں

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد دنیا بھر سے بیانات سامنے آرہے ہیں۔ اسی درمیان حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ اجمیر شریف کے دیوان سید زین العابدین علی خان نے بھی ایک بیان جاری کر طالبان اور اس کی کارکردگی پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان، اسلام کی غلط تصویر پیش کر رہا ہے۔

’طالبان کی جانب سے اسلام کی غلط تصویر پیش کی جارہی ہے‘

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 10:57 PM IST

Updated : Aug 21, 2021, 11:03 PM IST

اجمیر درگاہ کے دیوان زین العابدین علی خان نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ' طالبان کی دہشت گردی اور آمرانہ حرکتوں کی وجہ سے یں دنیا بھر میں اسلام کی غلط تصویر پیش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان ظالم طالبان حکمران کے ہاتھوں میں آ چکا ہے اور طالبان، افغانستان میں بھاری تباہی مچا رہے ہیں۔ عورتوں پر پابندیاں اور معمولی جرم پر ہاتھ کاٹ دینے جیسے قانون نافذ کیے جا رہے ہیں۔ شریعت کے قانون کے مطابق یہ سب غلط ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر اسلام کی غلط تصویر پیش کی جارہی ہے۔'

ویڈیو

اسلام میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین پر نرمی کا حکم دیا گیا ہے۔ اللہ کے رسول حضرت محمد مصطفیﷺ نے اسلام کو امن کا مذہب قرار دیا جبکہ 4 خلفائے راشدین نے بھی حق و انصاف کے ذریعہ دنیا کو اسلام کے صحیح پیغام سے واقف کروایا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکہ کی پشت پناہی میں امراللہ صالح کتنا کامیاب ہوگا؟

درگاہ دیوان نے اپنے بیان میں کہاکہ ’میں ان لوگوں کی مذمت کرتا ہوں جو طالبان کا ساتھ دینے کی بات کرتے ہیں۔ بھارت کا ہر ایک مسلمان امن پسند ہے اور طالبان کی کسی غلط بات کی تائید نہیں کرتا ہے‘۔ انہوں نے طالبان اور ان کی حمایت کرنے والوں کی شدید مذمت کی۔

آخر میں درگاہ دیوان نے خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں افغانستان کے بچے، بوڑھوں اور خواتین کی سلامتی کی دعا کی۔

Last Updated : Aug 21, 2021, 11:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.