لیکن ان دنوں اجمیر شہر میں موسلادھار بارش کے سبب درگاہ تک جانے والا راستہ اب کیچڑ اور گندگی سے بھر گیا ہے جس سے تعفن اٹھ رہا ہے۔
اجمیر کے نعت خوانی علاقے سے ہوکر تمام زائرین خواجہ صاحب کے آستانے پر پہنچتے ہیں، لیکن پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے بہتا ہوا پانی اب کیچڑ میں تبدیل ہو کر زائرین کی راہ میں دشواری پیدا کر رہا ہے۔
نعت خوانی سے ڈھائی دین کے جھونپڑے ہوکر موٹر بائیک سے جانے والے راہگیروں کو اپنی جان داؤ پر لگا کر جانا پڑ رہا ہے۔ کئی مرتبہ تو اس کیچڑ سے نکلتے وقت کئی افراد کیچڑ میں پھسل کر شدید زخمی ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح مقامی لوگوں کا تو ہر روز ہی برا حال ہے، مقامی لوگوں کے مطابق ضلع انتظامیہ کو کئی بار ان مشکلات سے آگاہ کروایا لیکن ابھی تک اس کا کوئی حل نہیں نکل پایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں تک کی ہر روز اس راستے سے تقریبا 4000 کے قریب چھوٹی بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کی 10 جولائی کو خواجہ صاحب کی ماہانہ چھٹی شریف کی فاتحہ ہوگی جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر پہنچیں گے۔ ایسے میں ان زائرین کو اس راستے سے ہو کر ہی گزرنا پڑے گا اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔