ETV Bharat / state

این ایس یو آئی کی جانب سے 4 جنوری کو سائکل یاترا - جے پور نیوز

زرعی قوانین کی مخالفت اور کسانوں کی حمایت میں کانگریس پارٹی کی اسٹوڈنٹ ونگ این ایس یو آئی کی جانب سے چار جنوری کو سائیکل ریلی نکالی جائے گی، جو دارالحکومت جے پور سے روانہ ہوکر قومی دارالحکومت دہلی میں ختم ہوگی۔

این ایس یو آئی کی جانب سے 4 جنوری کو سائکل یاترا

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 4:51 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ زرعی قوانین کی مخالفت اور کسانوں کی حمایت میں کانگریس پارٹی کی اسٹوڈنٹ ونگ این ایس یو آئی کی جانب سے چار جنوری کو سائیکل ریلی نکالی جائے گی، یہ ریلی دارالحکومت جے پور سے روانہ ہوکر قومی دارالحکومت دہلی میں ختم ہوگی، اس کی اطلاع این ایس یو آئی کے ریاستی صدر ابھشیک چودھری نے ایک پریس کانفرینس کے ذریعے دی۔

ابھشیک چودھری نے ای ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی قوانین نافذ ہونے بعد این ایس یو آئی کی جانب احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے راجستان کی منڈیوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے نظر آتش کئے گئے، ریاست کے تمام پارلیمنٹ کی رہائش گاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر کا محاصرہ کیا گیا۔

ویڈیو

ابھشیک چودھری نے مزید کہا کہ این ایس یو آئی کی جانب سے گزشتہ روز ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا نام گھر گھر پرچا کسان پر چرچا نام رکھا گیا ہے اور اس کے بعد اب ہم سائیکل یاترا نکالنے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

جے پور: مسلم مسافر خانہ کمیٹی کی تولیت ختم کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ یہ یاترا چار جنوری کو جےپور سے نکالی جائے گی جو دارالحکومت دہلی میں ختم ہوگی، بی جے پی رہنماؤں کے بیان پر ان کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب اتنی تعداد میں لوگ سڑکوں پر اترے ہیں اور اپنی بات کو لے کر یہ کہہ رہے ہیں کہ اس قانون کو واپس لیا جائ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.