ریاست راجستھان میں جہاں ایک جانب کورونا وائرس جیسی وباء کا قہر مسلسل جاری ہے اور لاک ڈاؤن سے لوگ پریشان ہیں تو وہیں دوسری جانب مسلم علاقہ نیاروکے میں پانی پانی کی فراہمی نا ہونے کی وجہ سے عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عوام کی پریشانیوں کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوسرے علاقوں میں پانئی لینے نہیں جا سکتے۔
ایسا نہیں ہے کہ یہ معاملہ اعلیٰ افسران کے خیال میں نہ آیا ہو بلکہ پانی کی اس پریشانی کو لے کر کئی بار علاقے کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود پانی کی اس پریشانی سے عوام کو نجات نہیں مل سکی۔
وہیں اس پورے معاملے کو لےکر ذمہ داروں سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات چیت بھی کرنا چاہی لیکن ذمہ داروں نے فون نہیں اٹھایا، اب ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ ذمہ دار ہی اپنی ذمہ داری سے دور بھاگیں گے تو عوام کا کیا ہوگا۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ 'ہم پانی کی اس پریشانی کو لے کر کئی بار اعلیٰ افسران کے سامنے بھی جا چکے ہیں لیکن کوئی حل اب تک نہیں نکل سکا۔