ضلع انتظامیہ اور درگاہ سے متعلق تنظیموں کے درمیان 809ویں عرس مبارک کے تعلق سے مشورہ میٹنگ ہوئی۔ جس میں کئی اہم فیصلے بھی لیے گئے۔
ضلع کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں درگاہ کمیٹی، خادموں اور درگاہ دیوان کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
رائے شماری کے بعد فیصلہ لیا گیا کہ رواں برس عرس میں زائرین کو ہوٹل میں38 گھنٹے ٹھہرنے کی اجازت ہوگی۔ ساتھ ہی عرس میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائےگا جو ہمہ وقت زائرین کی طبی نگرانی کے لیے موجود ہونگے۔
ڈاکٹرز ایسے ہونگے جو ویکیس لگوا کر مکمل صحت مند اور کورونا کے خطرات سے باہر ہونگے۔
خواجہ صاحب کے809 ویں عرس مبارک کی پرچم کشائی آٹھ فروری کو ہوگی اور 14 فروری سے عرس کا آغاز ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی عدالت سے ورچوئل پیشی کی استدعا
غور طلب ہے کہ اس میں لاکھوں زائرین اجمیر پہنچتے ہیں لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کے ساتھ ہی زائرین کو اجمیر پہنچنے کی اجازت ہوگی۔