اطلاعات کے مطابق حکومت نے ریاست میں کورونا کیسز میں تیزی کے پیش نظر سنیچر کی رات 11 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک Sunday Curfew Back in Rajasthan کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کے نقل حرکت کو روکا جاسکے اور کورونا کیسز پر قابو پایا جا سکے۔'
خبروں کے مطابق کورونا رہنما ہدیات کے مطابق اس دوران بازار، فکٹریاں اور سبھی کمرشل کمپلیکس بند رہیں گی جبکہ اشیائے ضروریہ، پیٹرول پمپ اور دوائی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
تمام سیاحتی مقامات، جنگلی حیات کی پناہ گاہیں ویک اینڈ کرفیو کی مدت کے دوران بند رہیں گی۔
حکومت نے کووڈ کے رہنما خطوط پر نظر ثانی کی اور ویک اینڈ کے دوران انفیکشن کو روکنے کے لیے سخت اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ شہری علاقوں میں اسکول 30 جنوری 2022 تک بند رہیں گی۔
مزید پڑھیں: