اجمیر میں اب تک 48 اموات ہو چکی ہیں۔ وہیں 1381 کورونا متاثرین سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 18 جولائی کو 142 کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے تو 19 جولائی کو 132 پازیٹیو مریض سامنے آئے۔
اجمیر میں گزشتہ چار مہینوں پر 23 دن بھاری پڑ گئے ہیں۔ ان 23 دنوں میں 18 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
جب کہ 829 کورونا متاثرین ملے ہیں۔
اجمیر ضلع میں جس طرح کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
عوام نے الزام لگایا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کورونا وبا پر قابو پانا تو دور اس کی گائیڈ لائن پر عوام سے عمل کرانے میں بالکل ناکام رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:سچن پائلٹ کو راحت، اسپیکر کی کارروائی پر روک
اب ہر انسان کو زیادہ سے زیادہ خود کا خیال رکھنا ہوگا اور کورونا گائیڈ لائن کو اپنانا ہوگا تبھی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔