ریاست راجستھان میں جمعہ کی نماز میں آج خاص بات یہ رہی کہ کورونا وائرس کے پیش نظر جو ایڈوائزری ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس کا یہاں پر پورا خیال رکھا گیا۔
دراصل جے پور کے جوہری بازار علاقے میں واقع جامع مسجد میں مسجد کمیٹی کی جانب سے یہاں پر نماز ادا کرنے کے لئے آئے ہوئے نمازیوں کو سینیٹائزر لگا کر مسجد میں داخلہ دیا گیا۔
وہیں مسجد کے باہر چپل وغیرہ رکھنے کے لیے الگ ہی انتظامات نظر آئے۔
مسجد کمیٹی کے ممبر اور دیگر کارکنان کی جانب سے کورونا وائرس کو لے کر ہدایت بھی نمازیوں کو دی گئی۔
مسجد میں امام کی جانب سے تقریر میں ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزری کو بھی بیان کیا گیا۔
اس درمیان مسجد کو بھی نماز کے عین وقت پر ہی کھولا گیا۔
جے پور جامع مسجد کمیٹی کے صدر نعیم قریشی نے بتایا کہ 'ریاستی حکومت، مرکزی حکومت اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس گائیڈ لائن کا یہاں پر پورا خیال رکھا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'مسجد کو پوری طرح سے سینیٹائز کیا گیا ہے۔ بیت الخلاء میں صفائی کی گئی ہے۔'