ETV Bharat / state

'راجستھان میں کورونا وائرس، حالات قابو میں' - صحت کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما کا بیان

راجستھان کے میڈیکل اور صحت کے وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں اب حالات بالکل قابو میں ہیں۔

راجستھان میں کورونا وائرس، حالات قابو میں

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 8:31 PM IST

ریاست راجستھان کے میڈیکل اور صحت کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما نے کورونا وائرس سے احتیاط برتنے کی ضرورت کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں اس سلسلے میں حالات قابو میں ہیں اور اس ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

راجستھان کے میڈیکل اور صحت کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما

ڈاکٹر رگھو نے آج اسمبلی احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ باہر سے آنے والے لوگوں کی ریاست کے الگ الگ ضلعوں میں جانچ کرکے ہی جانے دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سولیشن وارڈ میں سروس دینے والے لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ اس سے ڈرتے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس کے دو معاملے پازیٹو پائے گئے ہیں، جو اٹلی کے شہری ہیں اور ان کی حالت بہتر نظر آرہی ہے، حالانکہ اس میں ایک کو آکسیجن پائپ لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس سلسلے میں حالات قابو میں ہیں، اور مرکزی حکومت کی گائڈ لائن کے حساب کام کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.