ETV Bharat / state

کورونا نے کردیا ہے اہل خانہ کو جنازہ سے دور

کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے کسی بھی مردہ انسان کو قبر میں دفن کرنے میں انتہائی احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے تاکہ اہل خانہ متاثر نہ ہوں۔

کورونا نے کردیا ہے اہل خانہ کو جنازہ سے دور
کورونا نے کردیا ہے اہل خانہ کو جنازہ سے دور
author img

By

Published : May 16, 2020, 7:50 PM IST

ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 125 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

دارالحکومت جے پور میں اب تک 63 لوگ اس وباس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

محمد وسیم
محمد وسیم ، قبرستان کے ملازم

اس وبا سے متاثر ہلاک ہونے والے لوگوں کو حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق ہی آخری ر سومات کے بعد قبرستان میں دفنایا جاتا ہے۔

قبرستان میں رہنے والے ملازم محمد وسیم کا کہنا ہے کے جہاں لاک ڈاؤن سے قبل کافی زیادہ تعداد میں لوگ جنازہ میں شریک ہوا کرتے تھے اور جنازہ کو کندھا دیا کرتے تھے وہاں پر اب حکومت کی جانب سے چند لوگوں کے ساتھ اورنمازجنازہ پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جتنے لوگ حکومت کی جانب سے طے کئے گئے ہیں وہی لوگ یہاں پر آرہے ہیں۔

جئے پورکے قبرستان سے خاص رپورٹ

ملازم محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جس طرح کا ماحول موجودہ زمانہ میں چل رہا ہے اسے دیکھ کر ہم تو خدا سے یہی دعا کرتے ہیں کی ایسی موت کسی کو نصیب نہیں ہو ۔

پیلے جہاں مردہ انسان کے لیے اہل خانہ کی جانب سے قبر کھودی جاتی تھی، وہیں اب اب جے سی بی مشین کی جانب سے قبر آٹھ سے دس فٹ گہری کھودی جارہی ہے۔

محمد وسیم کا کہنا ہے کے بزرگوں کی قبروں پر جو لوگ فاتحہ پڑھنے کے لیے پہنچے تھے وہ بھی اب یہاں پر نہیں آرہے ہیں، ہم خدا سے یہی دعا کرتے ہیں کی اس وبا کو وہ جلد سے جلد ختم کردے۔

انہوں نے کہا کہ قبرستان ایک ایسی جگہ کا نام جس کا نام سنتے ہی ہمیں آخرت کی یاد آنے لگتی ہے۔

قبرستان میں مختلف خاندان کے بزرگ آرام فرما ہیں، ان بزرگوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرنے کے لیے ہر کبھی کوئی نہ کوئی جاتا ہی رہتا تھا، لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے،اس کے بعد سے قبروں پر بھی بہت کم لوگ فاتحہ خوانی کے لئے آرہے ہیں ہیں۔

یہاں جو لوگ آخری رسومات ادا کرنے کے لیے قبرستان آرہ ہیں وہ لوگ کورونا وائرس جیسی وبا سے متاثر نہیں ہوں اس لئے دہلی روڈ پر واقع قبرستان کے باہر سینٹایزر مشین جامع مسجد کمیٹی کی جانب سے لگائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.