ETV Bharat / state

Congress Protests in Support of Rahul Gandhi: جے پور میں راہل گاندھی کی حمایت میں احتجاج اور میٹینگ

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 4:35 PM IST

جے پور میں راہل گاندھی کی حمایت میں متعدد جگہوں پر کانگریس پارٹی کے کارکنان، عہدیداران اور کابینہ وزرا کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ Congress Protest in Support of Rahul Gandhi

Congress Protest in Support of Rahul Gandhi
راہل گاندھی کی حمایت میں احتجاج اور میٹینگ

جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں راہل گاندھی کی حمایت میں متعدد جگہوں پر کانگریس پارٹی کے کارکنان، عہدیداران اور کابینہ وزیر کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ دراصل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں مسلسل تیسرے دن کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کی گئی۔ Protest Against ED in Rajasthan

وہیں ریاستی کانگریس دفتر کے اندر کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کی جانب سے پارٹی کے عہدیداران اور وزراء کے ساتھ میٹینگ کا دور بھی شروع ہو چکا ہے۔ اس میٹنگ میں کابینہ وزیر پرتاب سنگھ، ٹیکا رام جولی، وقف بورڈ چیئرمین خانو خان بودھوالی، حج کمیٹی چیئرمین اور رکن اسمبلی امین کاغذی، اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان سمیت کثیر تعداد میں کانگریس کے کارکنان موجود ہیں۔ Congress Protest in Support of Rahul Gandhi

اس معاملے پر وزیر پرتاب سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما راہل گاندھی کو پوچھ گچھ کے لیے بلا کر پریشان کیا جا رہا ہے، یہ غلط بات ہے، ہم لوگ اس بات کی کھلے الفاظ میں مخالفت کرتے ہیں۔ وہیں راجستھان کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت کو ایک جانب رکھ کر حکومتی ایجنسیاں کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک راہل گاندھی کو پریشان کیا جاتا رہےگا تب تک ہم لوگ مظاہرہ کرتے رہیں گے۔Congress Protest in Support of Rahul Gandhi

یہ بھی پڑھیں: Congress Protest in Jammu: راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ پر جموں میں کانگریس کارکان کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.