ETV Bharat / state

کانگریس پارٹی کے خلاف احتجاج، گہلوت کے خلاف نعرے بازی

بھارتی ریاست راجستھان میں سیاسی الٹ پھیر کے دوران اب کانگریس پارٹی کی مخالفت بھی خود کانگریس پارٹی کے رہنما کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

congress workers protest against cm ashok gehlot
کانگریس پارٹی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 5:53 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے ٹونک اسمبلی حلقے سے اسمبلی رکن، سچن پائلٹ کو کانگریس پارٹی سے بے دخل کرنے کے بعد ٹونک کانگریس کے عہدیدران اور کارکنان نے احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔

سچن پائلٹ کی حمایت میں ٹونک کانگریسی رہنما سعود سعیدی، کانگریس پارٹی کے ٹونک ضلع صدر لکشمن چودھری سمیت ایک درجن سے زیادہ رہنماؤں نے اپنا استعفی دے دیا ہے۔

یہا ٹونک میں استعفیٰ دینے کے بعد ان تمام لوگوں نے کانگریس پارٹی کی مخالفت میں احتجاج کیا اور سچن پائلٹ کو دوبارہ سے کانگریس پارٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

یہا پر ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کا پتلا بھی جلایا گیا، اس احتجاج میں ٹونک کانگریس پارٹی کے عہدے داران اور گجر برادری کے نوجوان کثیر تعداد میں موجود رہے۔

اس احتجاج میں شامل تمام رہنماؤں نے یہ انتباہ بھی کیا کہ اگر کل یعنی بدھ کے روز تک سچن پائلٹ کو دوبارہ سے پارٹی میں شامل نہیں کیا جاتا تو اگر راجستھان میں ماحول خراب ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری گہلوت حکومت کی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.