اجمیر: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار جیت کے بعد ملک بھر میں کانگریس کارکنان کا حوصلہ بلند ہے۔ کانگریس پارٹی کی شاندار جیت کے بعد اجمیر میں بھی کارکنان میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ راجستھان کے اجمیر میں پارٹی کے رہنماوں اور کارکنان نے کرناٹک کی جیت کا جشن منایا۔ اجمیر کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنان نے ضلع کلکٹریٹ کے باہر آتش بازی کی نمائش کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب سابق ایم ایل اے ڈاکٹر راج کمار جے پال کو اپنی رہائش گاہ پر آتش بازی کی نمائش کی اور لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
کانگریس کے سینئر عہدیداروں نے کہا کہ کرناٹک میں بجرنگبلی کے نام پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے سیاست کرتے ہوئے فرقہ وارانہ کھیل کھیلا تھا جو ناکام رہا۔ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی قیادت میں کانگریس پارٹی نے کرناٹک میں زبردست جیت حاصل کی ہے۔ رہاستی کانگریس کے رہنماوں نے کہاکہ کانگریس کی جیت صرف پارٹی کی ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کی جیت ہے۔ کرناٹک کی طرح راجستھان میں بھی کانگریس اپنی شاندار کارکردگی کو دہرائے گی۔ہم عوام کے حق میں سیاست کرتے ہیں اور ترقیاتی کاموں میں یقیقن رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Rajasthan Assembly Elections عام آدمی پارٹی راجستھان میں 200 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، ونے مشرا
اجمیر میں کانگریس کے کارکنان کا دعویٰ ہے کہ سال 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر وزیر اعلی اشوک گہلوت تاریخی جیت درج کرکے کانگریس حکومت کو دہرائیں گے۔ہم اپنی طرف سے اس کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔