راجستھان میں کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ پارٹی پورے ملک میں پانچ لاکھ سے زیادہ سوشل میڈیا واریئرس تیار کرے گی، جو پارٹی کی پالیسیوں کو آخری کونے میں بیٹھے عام آدمی تک پہنچانے کا کام کریں گے۔
وہیں، ڈوٹاسرا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اسی سلسلہ میں آج 'جوائن کانگریس سوشل میڈیا' مہم لانچ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعہ اپنے نظریات، پارٹی کے پروگرام اور مرکزی حکومت کی طرف سے عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکر کر جو عوام مخالف فیصلے کئے گئے انہیں عوام کے درمیان لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعہ آخری کونے تک بیٹھے شخص کے سامنے مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کو لایا جائے گا۔
ڈاوٹا سرا نے اس وقت ملک میں جس طرح کا خوف اور دباؤ کا ماحول بنایا گیا ہے۔ ایسی حالت میں جب میڈیا پر سی بی آئی، ای ڈی اور بلیک آوٹ کے ذریعہ سچ نہ دکھانے کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے دباؤ بناکر عوام سے سچائی چھپائی جارہی ہے، ایسے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
سوشل میڈیا کے ذریعہ کانگریس بی جے پی کی طرف سے جس سچائی کو چھپانے کا کام کیا جارہا ہے، اسے عوام تک پہنچانے کا کام کرے گی۔