جے پور: قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف آج ریلی منعقد ہونے جارہی ہے۔ اس ریلی میں پورے ملک سے کانگریس کارکنان اور عہدیدارا شرکت کررہے ہیں۔Rajasthan Congress Leaders Attend Delhi Rally ریاست راجستھان سے بھی ہزاروں کی تعداد میں کانگریس کارکنان اور سینئر رہنما اور راجستھان حکومت کے نمائندے شرکت کرنے کے لیے پہنچے۔
اس ریلی سے متعلق کانگریس رہنما اور اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے موجودہ وقت میں ملک میں مہنگائی آسمان کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے اس سے آج عوام کافی پریشان ہے۔کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی کی قیادت میں ریلی منعقد ہونے جارہی ہے۔ریلی میں مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ مہنگائی کو قابو میں کیا جائے۔ رفیق خان نے مزید کہا کہ جس طرح سے آج مرکزی حکومت کی جانب سے آٹا، نمک اور دیگر چیزوں پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں یہ بلکل غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے کو لے کر کئی مرتبہ کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے اور اب جو ریلی کانگریس پارٹی کی جانب سے ہو رہی ہے اس میں بھی ہم لوگ شرکت کرنے کے لیے پہنچیں گے اور راجستھان کے کونے کونے سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان اور تمام لوگ شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Ghulam Nabi Azad Rally In Jammu جموں میں آج غلام نبی آزاد کی ریلی