جئے پور دورہ کے دوران کانگریس پارٹی کے سینئیر رہنما راہل گاندھی منعقد ایک اہم ریلی سے خطاب کریں گے، اس ریلی کو خاص نام نوجوان غصہ ریلی دیا گیا ہے۔
اس لیے یہ پوری ریلی نوجوانوں پر مرکوز رہیگی۔
اس ریلی میں راہل گاندھی مرکزی حکومت کے فیصلوں پر اپنی بات رکھتے ہوئے بیان دیں گے، وہی فروری میں آنے والے بجٹ کے تعلق سے بھی بات کریں گے۔
اس لیے راہل گاندھی کی اس ریلی کو کافی زیادہ اہم مانا جارہا ہے۔
اس ریلی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
یہاں جےپور کے البرڑ ہال پر راہل گاندھی نوجوانوں کو خطاب کریں گے۔
ریلی والی جگہ پر بندوبست کردیئے گئے ہیں۔
راہل کے جےپور پہنچنے سے قبل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے اسٹیج کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اس ریلی میں شامل ہونے والے تمام لوگوں کو ایک کوڈ اسکین کر ہی داخلہ دیا جائے گا۔
جس سے یہ پتہ چل سکے کہ کون کون ریلی میں شامل ہوا تھا۔
یہاں ریلی والی جگہ پر صبح سے ہی پولیس اہلکار کی جانب سے سخت انتظامات نظر آرہے ہیں۔
وہی ایک روز قبل پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا،جس میں راہل گاندھی کے جے پور آنے کے درمیان ٹرافک روٹ کیسا رہے گا اس کو لے کر تمام معلومات دی گئی تھی، واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی وزیر اعلی گہلوت اور نائب وزیراعلی سچن پائلٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے ریلی کی جگہ کا جائزہ بھی لیا تھا۔