ETV Bharat / state

Rajasthan Assembly Election 2023 راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کی اجمیر درگاہ پر حاضری - مزار پر عقیدت کے پھول اور چادر پیش

راجستھان پردیش کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا اجمیر شریف پہنچے جہاں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ پر حاضری دی۔ Sukhjinder Singh Randhawa Visits Ajmer

راجستھان پردیش کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا اجمیر شریف پہنچے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 12:24 PM IST

راجستھان پردیش کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا اجمیر شریف پہنچے

اجمیر: کانگریس کے رہنما نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی اور عقیدت کی چادر اور پھول چڑھائے۔ اس دوران درگاہ کے خادم انجمن سید زادگان کے سابق سیکرٹری سید واحد حسین انگارا شاہ نے انہیں زیارت کروائی اور دستاربندی کر تبرک پیش کی۔ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر عقیدت کے پھول اور چادر پیش کی اور ریاست میں کانگریس کی جیت کے لیے دعا کی۔آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کی فہرست جاری ہونے سے قبل رندھاوا کا اجمیر پہنچنا سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: First List of Congress راجستھان میں کانگریس نے 33 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رندھاوا نے کہا کہ آج وہ خواجہ صاحب کے در پر انچارج اور لیڈر نہیں بلکہ ایک عقیدت مند کے طور پر آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی میں کوئی دراڑ نہیں ہے اور ٹکٹوں کی تقسیم بہت جلد ہونے والی ہے۔ سی ایم اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان گروپ بندی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے اور نہ ہی دونوں بڑے لیڈروں کی طرف سے کوئی بیان آیا ہے۔ کانگریس پارٹی راجستھان میں بی جے پی سے زیادہ سیٹیں لے کر الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔ درگاہ پہنچنے والے کانگریس لیڈر رندھاوا کا استقبال خادم سید قطب چشتی، سید الے بدر چشتی، سید مصبر حسین نے بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.