ریاست مدھیہ پردیس میں چل رہے سیاسی الٹ پھیر کے درمیان اب مدھیہ پردیش کے ارکان اسمبلی راجستھان کے دارالحکومت جے پور پہنچیں گے۔
بی جے پی نے اپنے رکن اسمبلی کو پہلے دہلی اور پھر گروگرام کے آئی ٹی سی گرینڈ ہوٹل میں منتقل کیا گیا ہے۔
وہیں کانگریس کے ممبران اسمبلی کو جے پور لایا جارہا ہے۔ امکان ہے کہ تمام ممبران اسمبلی 12 بجے کے قریب جے پور پہنچ سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 'ارکان اسمبلی کو انڈیگو کی فلائٹ کے ذریعے جے پور لایا جارہا ہے۔'
بتایا جاتا ہے کہ ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کی فون پر گفتگو بھی ہوئی ہے۔'
واضح رہے کہ 'دہلی روڈ پر واقع یہ وہی ریسورٹ ہے جہاں پر ممبئی سے آئے ہوئے ارکان اسمبلی ٹھہرے ہوئے تھے۔
وہیں جے پور کے دہلی روڈ پر واقع ریسورٹ میں 52 کمروں کی بکنگ اب تک ہو چکی ہے
اطلاعات کے مطابق 'ان رہنماؤں کو جے پور ایئرپورٹ سے بسوں کے ذریعے لے جائے جائے گا۔
واضح رہے کہ 'راجستھان میں کانگریس حکومت ہونے کی وجہ سے مدھیہ پردیش کے اسمبلی رکن کو جے پور لایا جارہا ہے تاکہ مدھیہ پردیش میں کسی طرح سے کوئی بات ہونے پر دوبارہ سے حکومت بنانے کا دعوی کیا جا سکے۔'