ETV Bharat / state

Congress Meeting in Alwar الور میں بھارت جوڑو یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی میٹنگ - الور میں کانگریس کی میٹنگ

بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر الور ضلع کانگریس کمیٹی کی طرف سے میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 'الور میں راہل گاندھی کی ریلی تاریخی ہوگی۔' Bharat Jodo Yatra preparation in Rajasthan

الور میں بھارت جوڑو یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی میٹنگ

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 7:51 AM IST

الور: ریاست راجستھان کے الور میں ضلع کانگریس کمیٹی کی طرف سے میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں بھارت جوڑو یاترا کی آمد پر اُن کی اجلاس اور دیگر پروگراموں کے سلسلے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی۔ ضلع کے مالا کھیڑا میں ہونے والی راہل گاندھی کی میگا ریلی میں قریب 5 لا کھ لوگوں کی بھیڑ اکھٹا کرنے کا ہدف طے کیا گیا۔ اس سے متعلق وزیر تعلیم الور کے انچارج وزیر بی ڈی کلا، کابینی وزیر ٹیکارام جولی، سابق مرکزی وزیر بھنور جیتیندر سنگھ سمیت دیگر ایم ایل اے کارکن موجود تھے۔ میٹنگ میں سبھی بلاکوں کے عہدیداروں کو ذمے داری دی گئی۔ Alwar District Congress Committee meeting

اس موقع پر جتیندر سنگھ نے کہا کہ الور میں راہل گاندھی کی ریلی تاریخی ہوگی۔ راجستھان میں جھالواڑہ کے راستے میں داخل ہوگی اور الور میں سوریر سے داخل ہوگی۔ ریاست کی سب سے بڑی ریلی مالاکھیڑا میں ہوگی جس میں پانچ لاکھ کی بھیڑ اکھٹا کرنے کے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈیگاؤگا اور رام گڑھ میں نکڑ سبھا ہوگی۔ اس ریلی میں پورے ریاست اور ہریانہ کے لوگ حصہ لیں گے۔ راہل گاندھی کے الور کی یاترا کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی پروگرام کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا دو دنوں کے لیے ملتوی

کانگریس کے لیڈر سچن پائلٹ کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اس میں سبھی لوگ شرکت کریں گے کوئی گروہ بندی نہیں ہے اور نہ ہی کسی طرح کی کھینچ تان ہے۔ابھی ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہوں گے اور راہل گاندھی کی یاترا کو سبھی کی مدد مل رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ یاترا غیر سیاسی ہے اور اس میں کئی امور شامل ہیں جس میں عام لوگ شامل ہوتے جا رہے ہیں۔ ادھر انھوں نے کہا کہ گجرات اور ہماچل میں کانگریس کی حکومت بنے گی انھوں نے کہا کہ بھارت جوڑو ریلی سے دونوں ریاستوں میں اندرونی ماحول بن رہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.