ETV Bharat / state

Congress Leader at Ajmer Dargah کرناٹک کے اقلیتی رہنما بی زیڈ ضمیر احمد خان کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری - bz zameer ahmed at ajmer dargah

کرناٹک کے کانگریس پارٹی کے مسلم رہنما بی زیڈ ضمیر احمد خان کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری، کہا انتخابات کے دوران مراد مانگی تھی، اسی کی تکمیل پر حاضر ہوا ہوں۔ karnatak minister banne ka kiya shukrana ada

Etv Bharatکرناٹک کے اقلیتی ہاؤسنگ بہبود رہنما بی زیڈ ضمیر احمد خان کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 5:36 PM IST

کرناٹک کے اقلیتی ہاؤسنگ بہبود رہنما بی زیڈ ضمیر احمد خان کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری

اجمیر: کرناٹک کے اقلیتی ہاؤسنگ بہبود رہنما بی زیڈ ضمیر احمد خان اجمیر شریف درگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے وفد کے ساتھ صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی اور خاص و عام زائرین میں خواجہ صاحب کے نام کا لنگر تقسیم کیا، اس موقع پر راجستھان کے کانگرس لیڈران بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

پولیس کے حفاظتی دائرے میں بی زیڈ ضمیر احمد خان درگاہ پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے زائرین میں لنگر تقسیم کیا، درگاہ کے جھالرا میدان میں عقیدت مندوں کا ہجوم لگ گیا اور سبھی نے بے حد عقیدتوں، خلوص اور احترام سے لنگر نوش فرمایا، ضمیر احمد کے ساتھ درگاہ کے خادم سید باکر ہاشمی بھی موجود تھے، جنہوں نے لنگر خانہ میں فاتحہ پڑھی اور ضمیر احمد خان کے خاندان کے لیے خصوصی دعا مانگی، ضمیر احمد نے اپنے سیاسی سفر میں کامیابی کے لیے خواجہ صاحب کا شکرانہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:

غور طلب ہو کہ ضمیر احمد بنگلور سے پانچ مرتبہ ایم ایل اے بنے ہیں اور موجودہ کرناٹک حکومت میں منسٹر کے عہدے پر ہیں، منسٹر بننے کے بعد شکرانہ ادا کرنے کے لئے اجمیر درگاہ پہنچے ہیں، میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کرناٹک انتخابات سے قبل کانگرس حکومت بننے کی مراد کی تھی- جو پوری ہوئی ہے، اس لیے اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دینے آئے ہیں، کرناٹک میں انہیں تین شعبہ کے منسٹری کا ذمہ دیا گیا ہے، جہاں وہ کے لئے ہر ممکن کار خیر بھی انجام دیے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.