پاکستان سرحد سے متصل شری کرن پور بلدیاتی حلقے میں تقریباً 25 سال بعد آج کانگریس کی واپسی ہو گئی۔ یہ میونسپلٹی بی جے پی کا مضبوط گڑھ رہا ہے۔
تنظیمی ڈھانچہ بکھرنے اور بغیر ضلع صدر کے کانگریس نے اپنے بل بوتے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں بی جے پی نے اس انتخابات کے حوالے سے کئی سطح کی حکمت عملی بنائی لیکن اس کے مطابق متوقع کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ دو بلدیاتی حلقوں میں بی جے پی اکثریت کے قریب آگئی ہے۔
مزید پڑھیں:
شاہ جہاں پور میں بھی کسانوں کا احتجاج
جوڑ توڑ میں بی جے پی کے حکمت عملی ساز کامیاب ہوئے تو ان میں پارٹی کا قبضہ ہوسکتا ہے۔ گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی چھ میں کامیاب رہی تھی اور دو میں کانگریس کے بورڈ بنے تھے۔
یو این آئی