ETV Bharat / state

Ajmer Congress Meeting کانگریس کی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر زور - آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاری

اجمیر ساوتھ اسمبلی حلقے کے نانکی پیلس میں ضلع کانگریس کی جانب سے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے اعلیٰ رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانگریس کی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر زور

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 11:39 AM IST

کانگریس کی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر زور

اجمیر: راجستھان کانگریس پارٹی کی جانب سے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔ ضلع اجمیر ساؤتھ اسمبلی حلقہ کے نانکی پیلس میں اجمیر ساؤتھ سپروائزر سوربھ بجاڈ اور کانگریس کے پارٹی امیدوار ہیمنت بھاٹی کی صدارت میں لیڈرشپ ڈیولپمنٹ مشن سے متعلق یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ضلع کانگریس کی جانب سے اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد کارکنان اور رہنماوں کے درمیان رابطے اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔ راجستھان کی حکمراں جماعت کانگریس نے اگلے اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے لئے کارکنان اور رہنماوں کو زمینی سطح پر کام کرنے پر زور دیا ہے۔

اس موقع پر سوربھ بجاڈ نے کہا کہ کانگریس نے اجمیر ضلع کی واحد مخصوص نشست اجمیر جنوب اسمبلی حلقہ کے لئے ایک مبصر مقرر کو رپورٹ تیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔

ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا، آل انڈیا کانگریس کمیٹی ایس سی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر راجیش للوٹیا، آل انڈیا ایس سی کوآرڈینیٹر کے راجو اور کانگریس ڈاکٹر شنکر یادو کی نگرانی میں لیڈرشپ ڈیولپمنٹ مینجمنٹ ونگ تشکیل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ashok Gehlot On Jobs راجستھان روزگار فراہم کرنے میں سر فہرست، اشوک گہلوت

اس سلسلے میں نیشنل کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ شیڈول کاسٹ حلقوں میں ضلع ایل ڈی ایم ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن ٹیم تشکیل دی جائے گی جس میں ضلع سربراہان اور بلاک صدور، محکموں اور تنظیموں کے صدور شامل ہیں۔ ضلع ایل ڈی ایم ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن ٹیم میں شامل تمام لوگوں کو زمینی سطح پر کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.