جے پور: کانگریس نے آج راجستھان میں 100 بلاک صدور کا تقرر کیا ہے۔ریاستی کانگریس نے تقریباً ڈھائی سال سے خالی تنظیم کے عہدوں پر اب یہ تقرریاں شروع کی ہیں اور 100 بلاک صدور کی تقرری کی گئی، جس میں بیکانیر اور جھنجھنو اضلاع میں آٹھ آٹھ، الور، باڑمیر، باران اوردوسہ میں چھ چھ۔ بانسواڑہ، بھرت پور، بھیلواڑہ، چتور گڑھ، جے پور، جیسلمیر، جودھ پور، کوٹا، ناگور، سیکر اور ادے پور میں چار چار اور بوندی، دھول پور، ڈونگر پور، گنگا نگر، جالور، سوائی مادھوپور، سروہی اور ٹونک اضلاع میں دو دو بلاک صدورمقررکئے گئے ہیں۔Congress appointed 100 block presidents
ان تقرریوں پر ریاستی کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا نے تمام نو مقرر کردہ بلاک کمیٹیوں کے صدور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ یہ سبھی اپنی اس نئی ذمہ داری کوپوری لگن کے ساتھ نبھائیں گے اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کریں گے۔ ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے 100 بلاک کانگریس کمیٹی کے صدور کا تقرر کیا گیا ہے۔ تمام نو منتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ڈوٹاسرا نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ یہ سب اس ذمہ داری کو پوری لگن اور محنت کے ساتھ نبھا کر تنظیم کو مزید مضبوط کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Congress Maha Rally رائے پور میں ریزرویشن کو لیکر کانگریس کی احتجاجی ریلی آج
یو این آئی