ETV Bharat / state

کورونا کا اثر: رمضان المبارک میں بھی درگاہ اجمیر کی رونقیں ہوئیں ماند

راجستھان کے شہر اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں رمضان کے اس برکت والے مہینے میں کافی رونق نظر آتی ہے۔ لیکن اس بار ان تمام چیزوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شام 5 بجے کے بعد خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں بھی بھیڑ جمع نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 12:56 PM IST

Updated : Apr 15, 2021, 2:11 PM IST

اجمیر:اجتماعی افطاری پر پابندی عائد
اجمیر:اجتماعی افطاری پر پابندی عائد

راجستھان میں مسلسل کورونا مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہونے سے ایک بار پھر روزہ داروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ کل سے رمضان المبارک کا پاک و رحمتوں والا مہینہ شروع ہوچکا ہے، لیکن کورونا وائرس کی دوسری لہر نے روزہ داروں کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔

ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں شام 5 بجے کے بعد کرفیو نافذ کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔

اجمیر:اجتماعی افطاری پر پابندی عائد

واضح رہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مذببی رہنماؤں سے بات چیت کی اور انہوں نے بتایا کہ دوسری لہر بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کا شکار اب نوجوان نسل بھی ہو رہی ہے۔اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے کورونا کی نئی گائیڈ لائن کو جاری کرتے ہوئے مذہبی مقامات پر سماجی دوری کے ساتھ ماسک کا استعمال کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

روزہ داروں پر کورونا کا اثر

راجستھان کے صوفی شہر اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں رمضان کے اس برکت والے مہینے میں کافی رونق نظر آتی ہے۔ اس کے بعد شاہ جہانی مسجد میں روزہ افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، لیکن اس بار ان تمام چیزوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کیونکہ شام 5 بجے کے بعد خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں بھی بھیڑ جمع نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اجتماعی روزہ افطار کا اہتمام نہیں ہوگا

انجمن سید زادگان کے سیکریٹری معین سرکار نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی طرح کے اجتماعی روزہ افطار کے پروگرام کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔کورونا انفیکشن کی گائیڈ لائین کو دھیان میں رکھتے ہوئے تمام پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح سے دوسری لہر بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔اس کا اثر روزہ داروں پر نظر آرہا ہے۔

بازاروں میں بھی نظر آئے گا کورونا کا اثر
درگاہ دیوان کے بیٹے نصرالدین علی خان نے کہا کہ بازاروں میں بھی کورونا کا اثر دیکھا جارہا ہے۔جس طرح سے افطاری اور سحری کے لیے بازار میں شام سے ہی تیاری شروع کردی جاتی ہے، لیکن اب 16 اپریل سے نئی گائیڈلائن کے تحت شام 5 بجے ہی بازار کو بند کردیا جائے گا، جس سے کاروباریوں پر کافی اثر پڑے گا

Last Updated : Apr 15, 2021, 2:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.