ETV Bharat / state

'ریاستی حکومت ہرممکن قدم اٹھا رہی ہے' - راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت

وزیراعلی اشوک گہلوت نے بتایا کہ 'ریاست میں اب تک 11 ہزار 136 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں، جو کیرالہ کے بعد کسی بھی دوسری ریاست کا سب سے زیادہ ٹیسٹ ہے۔'

'ریاستی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی'
'ریاستی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی'
author img

By

Published : Apr 5, 2020, 2:41 PM IST

ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ 'کوویڈ ۔19 کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے ریاستی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ریاست میں اب تک 11 ہزار 136 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں، جو کیرالہ کے بعد کسی بھی دوسری ریاست کا سب سے زیادہ ٹیسٹ ہے۔ '

وزیراعلیٰ گہلوت ہفتے کے روز اپنے رہائش گاہ پر منعقدہ جائزہ اجلاس میں کورونا کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کے بارے میں معلومات لے رہے تھے۔

'ریاستی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی'
'ریاستی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی'

اس دوران وزیراعلیٰ گہلوت نے کہا کہ 'راجستھان میں کورونا ٹیسٹ بھارتی حکومت کی ایک تنظیم انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی طرف سے ریاستوں کو دی گئی گائیڈ لائن کے تحت کئے جارہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ ۔ریاستی حکومت کی کمپنیاں ریپڈ ٹیسٹ کٹس کے لئے دوسری کمپنیوں سے رابطہ کر رہی ہیں۔ ریپڈ ٹیسٹ کٹ دستیاب ہونے کے بعد ریاست میں زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔'

گہلوت نے قرنطین میں رہ رہے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ 'وہ قرنطین کے دوران گائیڈ لائن کی پیروی کریں اور گھر سے باہر نہ جائیں تاکہ دوسروں میں وائرس پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔'

انہوں نے کہا کہ 'جو لوگ اس پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔'

انہوں نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ 'ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ دوسرے امراض کے مریض پریشان نہ ہوں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.