ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت، نائب وزیراعلی سچن پائلٹ راہل گاندھی کی جانب سے بھیجی گئی چادر کو لے کر اجمیر درگاہ پہنچے۔
یہاں پر چادر چڑھاتے ہوئے گہلوت اور پائلٹ نے ملک میں امن وامان کی دعائیں مانگی اور عقیدت کے پھول بھی چڑھائے۔
اجمیر پہنچنے پر درگاہ کمیٹی کی جانب سے وزیراعلی و نائب وزیراعلی کا پرجوش انداز میں استقبال کیا گیا۔
وزیراعلی اور نائب وزیراعلی کی اجمیر پہنچنے کی خبر ملنے پرانتظامیہ نے سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیے۔
غورطلب ہے کہ سالانہ عرس کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے بھی چادر پیش کی جا چکی ہے۔
اس موقع پر ان کے ساتھ درگاہ کمیٹی کے صدر امین سمیت درگاہ کمیٹی کے عہدیدران لوگ اور درگاہ کے خادم موجود رہے۔
اس موقع پر درگاہ کے رکن ندیم جاوید نے راہل گاندھی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ وہیں کچھ دیر کے لیے درگاہ میں عام عقیدت مندوں کے داخلے پر روک لگا دی گئی۔