ETV Bharat / state

CM Gehlot and Raje Covid positive گہلوت اور وسندھرا کورونا سے متاثر - وزیر اعلی اشوک گہلوت

وزیر اعلی اشوک گہلوت اور سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے کووڈ سے متاثر پائے گئے ہیں۔ دونوں نے ٹویٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 8:02 PM IST

جے پور: راجستھان میں وزیر اعلی اشوک گہلوت اور سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا پر کہاکہ "پچھلے کچھ دنوں میں ملک بھر میں کووڈ کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ میں خود بھی ہلکی علامات کے ساتھ کووڈ سے متاثر ہوا ہوں۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق میں اگلے چند دنوں کے لئے اپنی رہائش گاہ سے اپنا کام جاری رکھوں گا۔ آپ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کووڈ پروٹوکول پر عمل کریں۔'

اسی طرح راجے نے ٹویٹ کیاکہ 'کووڈ کی جانچ میں میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں ڈاکٹروں کے مشورے پر مکمل آئسولیشن میں ہوں۔ جو لوگ میرے رابطے میں آئے، ان کے ٹیسٹ کروائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔' بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ریاستی صدر اور اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر ڈاکٹر ستیش پونیا اشوک گہلوت اور راجے کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے بھی اشوک گہلوت اور راجے کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ خرابی صحت کے باوجود سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے نے اتوار کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ کور گروپ میٹنگ میں شرکت کی۔ تاہم راجے میٹنگ کے درمیان ہی چلے گئے تھے۔ اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد راجندر راٹھوڈ نے ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ وسندھرا راجے نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر بننے پر ستیش پونیا، ریاستی انچارج ارون سنگھ سمیت کئی لیڈروں سے بھی ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases Increase in India: بھارت میں کورونا میں معاملات میں تیزی سے اضافہ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.